ایم این اے

ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج اور اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی اوکاڑہ بلائنڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت اور نابینا افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم

اوکاڑہ ( شیر محمد)یوم تحفظ سفید چھڑی چڑی کے موقع پر ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کے ہمراہ نابینہ افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ سفید چڑی نابینہ افراد کو آزادانہ نقل و حرکت کا احساس دیتی ہے، بصارت سے محروم افراد بھی معاشرے کے مفید اور فعال رکن بن سکتے ہیں.

حکومت پنجاب نابینا افراد کے لیے تعلیم، روزگار سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ انکھوں کی روشنی سے محروم افراد حوصلے، ہمت اور عزم کا نشان ہیں ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے معاشرے کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا اور ان کے لیے عزت احترام اور تعاون کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا.

انہوں نے کہا کہ صرف اسی طرح ہم ایک پروقار اور متوازن معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔