سندھ ہائیکورٹ

ملیر ندی کراچی میں کمرشل سرگرمیوں پر ڈپٹی کمشنر شرقی ذاتی حیثیت میں طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے ملیر ندی میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کیس میں ڈپٹی کمشنر شرقی کو ذاتی طور پرطلب کر لیا۔

کراچی کے علاقے قیوم آباد کے قریب ملیر ندی میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے قیوم آباد کے قریب اتوار بازار لگایا جا رہا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے ملیر ندی میں کسی بھی قسم کی کمرشل سرگرمیوں سے روک دیا تھا۔جس پر عدالت نے 20 مارچ کو ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو ذاتی طور پر طلب کر لیا۔