اعداد و شمار 24

ملک کے 3 بڑے کھاد ساز اداروں کیلئے گیس کی بہتر ترسیل کے معاہدوں پر دستخط

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) گیس کی پیداوار میں اضافے کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، اس حوالے سے ماری انرجیز نے پاکستان سٹاک ایکسچیبج کو مطلع کر دیا ہے۔

خط میں بتایا گیا کہ ملک کے تین بڑے کھاد ساز اداروں کیلئے گیس کی بہتر ترسیل کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں جبکہ سٹریٹجک معاہدوں میں گیس پائپ لائن نیٹ ورک میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

کمپنی خط میں مزید لکھا گیا کہ گیس پریشر میں بہتری کیلئے کمپریشن سسٹم کو مختلف مقامات پر نصب کیا جائے گا، کمپریشن سسٹم سے کھاد کارخانوں کو مقامی گیس کا مطلوبہ دباؤ مسلسل فراہم ہوگا۔

علاوہ ازیں ملکی سطح پر یوریا کی پیداوار کو سہارا دینے کیلئے ماری گیس فیلڈ سے پریشران ہائسمینٹ فیسیلیٹی پروگرام بھی شروع ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں