اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک کے ہر بڑے چھوٹے شہر میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہونگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے لکھا کہ ملک کے ہر بڑے چھوٹے شہر میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہونگے، جن سے عمران خان بڑی اسکرینوں کے ذریعے آج رات 10 بجے خطاب فرمائینگے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ آپ سب اپنے اپنے شہروں کے مقررہ احتجاجی مقامات پر بھرپور شرکت فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کیخلاف پٹرول، ڈیزل ، مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ کیخلاف آج احتجاج کی قیادت فیصل آباد گھنٹہ گھر میں کروں گا۔