شدید گرمی

ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی،جیکب آباد میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور ہفتہ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبی اور دادو میں پارہ 49 رہا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق نواب شاہ، سکھر اور ڈیرہ غازی خان میں 48، لاڑکانہ میں 46، ملتان میں 45،لاہور، سکھر اور پشاور میں 44، فیصل آباد، سرگودھا اور جھنگ میں 43، اسلام آباد، کراچی اور حیدرآباد میں 41،کوئٹہ میں 36، گلگت میں 35، اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران شدید ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ جاریی کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر 16 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 11 سے 4 بجے کے دوران شہری باہرنکلنے میں احتیاط کریں۔