اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی بحالی کا سہرا عمر ایوب اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کے سر ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی بحالی کا سہرا عمر ایوب اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کے سر ہے،رات بھر انہوں نے خود صورتحال کو مانیٹر کیا،بھرپور کاوشوں سے اس مسئلے پر قابو پایا گیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ماضی میں بجلی کی ترسیل کے نظام پر توجہ نہیں دی گئی، اس میں بہتری لا رہے ہیں۔









