اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہاہے کہ ملک کی ترقی اور تعمیر کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پارلیمان میں نیشنل سکیورٹی بریفنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سکیورٹی بریفنگ پر زور دیا۔ انہوںنے کہاکہ امن اور استحکام کی خاطر چیئرمین بلاول نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق پر زور دیا ہے،۔شازیہ مری نے کہاکہ ملک کی ترقی اور تعمیر کے لیئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔
انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی ہماری لڑائی ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ دہشتگردی کی اس جنگ میں نوے ہزار سے زائد پاکستانیوں کا لہو شامل ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ ہم اپنی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شازیہ مری نے کہاکہ افسوس کہ پی ٹی آئی نے اس اہم ترین مسئلے پر بریفنگ کا بائیکاٹ کیا۔شازیہ مری نے کہاکہ ہمیں اپنے ذاتی مفادات اور سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھنا ہوگا، ہمیں مل کر دہشتگردی اور انتہاپسندی کو شکست دینی ہوگی۔