فوادچوہدری

ملک کو مضبوط صنعتی بیس کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو مضبوط صنعتی بیس کی ضرورت ہے، اگر ہم انڈسٹریل بیس نہیں دے سکتے تو ملک کو معاشی طور پر کافی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ہم نے فنانس منسٹری اور دیگر ترقیاتی کاموں میں بہت محنت کی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کو مضبوط صنعتی بیس کی ضرورت ہے۔ ماضی میں صرف درآمدات پر انحصار کیا جارہا تھا پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے ملک کو اگر ہم انڈسٹریل بیس نہیں دے سکتے تو ملک کو معاشی طور پر کافی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ہم نے فنانس منسٹری اور دیگر ترقیاتی کاموں میں بہت محنت کی ہے مل کر پالیسی ترتیب دی ہے۔