لیاقت بلوچ

ملک کا مستقبل خطرات سے دوچار ہے، لیاقت بلوچ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل خطرات سے دوچار ہے، ہم نے ملک کو اسلامی بنانے جمہوری و پارلیمانی کے لیے جدوجہد کی ہے، اگر اسلام کو چھوڑیں گے تو ملک کا شیرازہ بکھرے گا، ملک کے بحرانوں کا حل قرآن و سنت کی بالادستی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم نے قرضوں سود کی لعنت کا راستہ اختیار کیا، دنیا سے کشکول کا راستہ اپنایا خود کو اغیار کی دہلیز کے سامنے جھکا دیا جس کی وجہ سے ورلڈ بینک ہماری تہذیب مسجد و محراب پر غلبہ پا چکے ہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوئی کرپٹ مافیاز کے ہاتھوں پاکستان مشکلات سے دو چار ہوگیا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نئی نسل و مستقبل کی اب ضرورت ہے مجھے آپکی صلاحیت پر اعتماد ہے، اگر نوجوان کھڑے ہو جائیں تو پنجاب میں ترازو بلدیاتی انتخابات میں جیت جائے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جب گھر گھر جا کر اپنا پیغام لے جائیں گے تو عوام ہم پراعتماد کرے گی۔، ہمارا پیغام انقلاب کا باعث بنے گا۔