برجیس طاہر 50

ملک کا امن خراب کرنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، چوہدری برجیس طاہر

ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا کہنا ہے ملک کا امن سبوتاژ کرنے والے کسی رائے کے مستحق نہیں ہیں.

انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر 1965اور حالیہ بھارتی دہشت گردی کے جواب میں پاک فوج کے جوانوں نے ازلی دشمن بھارت کو ناکو چنے چبا کے رکھ دیے اور دشمن اپنا بھاری نقصان کروانے کے بعد بھی شرمندہ نہیں ہوا عزیز طاہر نے کہا دنیا جہان کے تصدیق کے باوجود مودی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے انہوں نے کہا کہ دشمن کسی بھول میں نہ رہے .

پاکستان بھارتی دہشت گردی کا جواب پوری طاقت سے دیکھا پاکستان کا امن تباہ کرنے والے ناسور کسی رائے کی مستحق نہیں ہے پاک فوج اپنے دشمنوں سے گن گن کر بدلہ لے گزشتہ رات سانگلہ ہل میں پرونق بازار میں سرعام فائرنگ کی واقعہ سے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ شہر کا منتبہ کرنے والے مافیا کو کسی صورت رائے نہ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں