اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کا اس طرح مذاق بنانے کی ذمہ داری کون لے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے لکھا کہ صحافیوں پر پرچے، سینئر خاتون سیاست دان کی غیر قانونی گرفتاری، پنجاب اسمبلی کے باہر خاردار تاریں اور پولیس کا محاصرہ کیا گیا۔ جای کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ یہ سب صرف پچھلے 24 گھنٹوں میں 22 کروڑ کے ایٹمی طاقت والا ملک جو 6 سے ترقی کر رہا تھا اس کا یہ مذاق بنانے کی ذمہ داری کون لے گا۔









