مریم اورنگزیب 116

ملک کا آئین اور قانون ایک شیطان کی مرضی پر نہیں چل سکتا، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک کا آئین اور قانون ایک شیطان کی مرضی پر نہیں چل سکتا۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک کا آئین اور قانون ایک شیطان کی مرضی پر نہیں چل سکتا، وہ جب چاہے آئین توڑ ے,جب چاہے اسمبلی توڑ ے،وہ جب چاہے پولیس والوں کے سر توڑ ے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ جب چاہے الیکشن کمیشن پہ حملہ کرے،عدالت پہ دھاوا بول دے،وہ جب چاہے الیکشن ہو ں،وہ جو چاہے فیصلہ ہو جو چاہئے فیصلہ آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں