ہمایوں اختر خان 29

ملک پور فیکٹری حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں’ ہمایوں اختر خان

فیصل آباد/تاندلیانوالہ( رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے ملک پور کے علاقے میںفیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں بچوں اور خواتین سمیت 20افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پررنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ادارے واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات کر کے سفارشات مرتب کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح کا حادثہ رونما نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کی مالی معاونت بھی کرے ۔ علاوہ ازیں حلقہ این اے 97کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہم نے علاقے میں بلا تفریق خدمت کی سیاست کی ہے .

سڑکوں کی تعمیر، ناقص سیوریج کی بہتری اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھرپور کاوش کر رہے ہیں، گیس کی فراہمی کیلئے وزیر توانائی سے ملاقات ہو چکی ہے اور جلد پیشرفت ہوتی ہوئی نظر آئے گی ۔ ہمایوں اختر خان نے کہاکہ ان شااللہ حلقہ این اے97کو ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے مثالی حلقہ بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں