حافظ طاہر اشرفی

ملک میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کردیا گیا ہے، حافظ طاہر اشرفی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آ ن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موقف تھا کہ افغان مسئلے کا حل صرف مذاکرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں امن کا سہولت کار ہے، ہماری بات کو آج دنیا تسلیم کر رہی ہے، 40 سال سے خطے میں خون بہہ رہا ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ریاست مدینہ تب بنے گی جب سب ملکر کوشش کریں گے، پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرزکا بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وزیراعظم کا وژن ہے۔