یوریا 42

ملک میں یوریا کی فروخت میں نومبرکے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ,ڈی اے پی کی فروخت میں کمی

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں یوریا کی فروخت میں نومبرکے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ جبکہ ڈی اے پی کی فروخت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ صنعت کے اعدادوشمارکے مطابق رواں سال نومبر میں ملک میں 817000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی جواکتوبرکے350000ٹن کے مقابلہ میں 133فیصد اورگزشتہ سال نومبرکے 654000ٹن کے مقابلہ میں 25فیصدزیادہ ہے،رواں سال نومبر میں ملک میں 216000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ہوئی جواکتوبرکے 219000ٹن کے مقابلہ میں ایک فیصدکم اورگزشتہ سال نومبرکے 250000ٹن کے مقابلہ میں 14فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری کیلینڈرسال کے پہلے 11ماہ میں ملک میں 5372000ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 5585000ٹن کے مقابلہ میں 4فیصدکم ہے،اسی طرح کیلینڈرسال کے پہلے 11ماہ میں ملک میں 1231000ٹن ڈی اے پی کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 1500000ٹن کے مقابلہ میں 18فیصدکم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں