ہوانا(رپورٹنگ آن لائن)کیوبا کی وزیر محنت مارٹا ایلینا فیتو کیبریرا کو ملک میں بھکاریوں سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کیوبا کی خاتون وزیر نے ملک میں بھکاریوں کی موجودگی سے انکار کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیوبا میں بھکاری نام کی کوئی چیز نہیں، کوڑے دان میں چیزیں تلاش کرنے والے آسان طریقے سے پیسہ کمانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔خاتون وزیر کے پارلیمنٹ میں دیے گئے اس بیان پر اندرون اور بیرون ملک تنقید کی گئی جس کے فورا بعد انہوں نے استعفی دے دیا۔
خاتون وزیر کے بیان پر صدر کی جانب سے بھی تنقیدی ردعمل سامنے آیا تھا۔ کیوبا میں غربت کی سطح اور خوراک کی قلت بڑھی ہے، کیوبا کی حکومت اس صورتحال کا الزام امریکی پابندیوں









