مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر32فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 12لاکھ 36ہزار993یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے .
جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9لاکھ 35ہزار560یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔جنوری میں ملک میں 2 لاکھ 8 ہزار 451یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال جنوری کے 1 لاکھ 59 ہزار 569 یونٹس کے مقابلہ میں 31فیصدزیادہ ہے،دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر17فیصداضافہ ہواہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 84ہزار335یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 58 ہزار 266یونٹس کے مقابلہ میں 45فیصدزیادہ ہے۔جنوری میں ملک میں 18 ہزار 564یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جودسمبرکے 10 ہزار 569یونٹس کے مقابلہ میں 74فیصداورگزشتہ سال جنوری کے 11ہزار868یونٹس کے مقابلہ میں 56فیصدزیادہ ہے۔









