رانا مشہود احمدخاں

ملک میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے، سفارشی کلچرل کا خاتمہ یقینی بنائینگے، رانا مشہود احمد

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پرام منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدخاں نے کہا ہیکہ ملک میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے، وزیراعظم نوجوانوں کیلے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں، کھیلوں سے سفارشی کلچرل کا خاتمہ یقینی بناے گے ، ارشد ندیم سینٹرآف ایکسیلینس کیلئے مختص فنڈز پر تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ جلد اجلاس ہوگا۔

ان خیالات ک اظہار انہوں نے بدھ کو راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ابوبکر بن طلعت کی قیادت میں رسجا وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوے کیا۔رانا مشہود احمد نے کہا کہ انفرسٹرکچر، ڈیپارٹمنٹل سپورٹس، ٹیلنٹ ہنٹنگ کے حوالے سے کام کر رہے ہیں ،یوتھ پروگرام کے تحت رواں سال نو مختلف کھیلوں میں پلیرز ڈویلپمنٹ پر کام ہورہا ہیں.

ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے، ہمیں اسے میرٹ پر آگے آنے کا مواقع دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ارشد ندیم سینٹرآف ایکسیلینس کیلے مختص فنڈز پر جلد اجلاس ہوگا ،حکومت نے ارشد ندیم سینٹرآف ایکسیلینس کیلے خطیر فنڈز مختں کے ہیں جس پرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ماسٹر پلان تیار کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں مافیا بیٹھا ہوا ہے .

ملک میں کھیلوں کا سسٹم درست کررہے ہیں ، ٹیلنٹڈ پلیرز کو آگے لانے کیلے اکیڈمیاں فراہم کرینگے ، ماضی میں جس سپورٹس کلچر کا پنجاب میں آغاز کیا تھا اسے جاری رکھنا چاہیے تھا، رانا مشہود احمد نے کہا کہ میڈیانے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، حکومت نوجوانوں کیلے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلے اقدامات کررہی ہے۔