فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن ) ملک میں کپاس کی پیداوار میں70فیصد اضافہ پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں59فیصد ا ضا فہ ہوا تا جروں صنعتکاروں نے کپاس کی پیداوار کو ملک کے لیے خوش آئند قرار دے دیا
تفصیل کے مطا بق گز شتہ سال 15نومبر تک ملک بھر میں کپاس کی رسا ئی 40لاکھ بیلز تھی جو رواں سال کے اسی عرصہ میںملک بھر میں رسا ئی 68لاکھ بیلز سے زائد تھی پاکستان کے سب سے بڑے صو بہ پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں 59فیصد ا ضا فہ ہوا 15نومبر تک ٹیکسٹا ئل کمپنیوں نے62لاکھ بیلز خریدی برآمد کندگان 16ہزار400بیلز خریدی تاجروں اور صنعتکاروں نے ملک میں پیدا ہو نے والی کپاس کی مجموعی پیداوار کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے کہا کہ کپاس کی اضا فی پیداوار سے کاٹن اور دھاگے کی قیمتوں میں کمی ہو گی کپڑے کی پیداواری لاگت مستحکم ہو گی اس سے کپا س کے کاشتکار صنعتکار اور برآمد کندگان سمیت ٹیکسٹا ئل سیکٹرکو فا ئدہ ہو گا ۔