کورونا

ملک میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)گزشتہ روز ملک میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ( این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ روزکورونا کے 5 ہزار 19 ٹیسٹ کیے گئے ،جن میں سے کورونا کے 42 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 2 افراد انتقال کرگئے۔این آئی آیچ کے مطابق کورونا کے 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔