لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک میں پی ڈی ایم کی انتشار پھیلانے کی سیاست نہیں چلے گی، تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، جس میں حلقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کرنے والوں میں لالہ طاہر رندھاوا، سبین گل خان، لطاسب ستی، ندیم قریشی اور محمد سلیم شامل تھے۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایک طرف ہماری خدمت کی سیاست ہے اور دوسری طرف اپوزیشن کی منفی سیاست، اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت ہے نہ حوصلہ، منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔
یہاں صرف خدمت کی سیاست کو پذیرائی ملے گی، حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔









