اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اوگرا نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔
ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق پیٹرولیم ذخائر موجود طلب پورا کرنے کے لیے کافی ہیں، اوگرا صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 20دن کا لازمی ذخیرہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی توانائی تحفظ یقینی بنانے کیلئے پیشگی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔