لاہور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار اداروں میں اصلاحات پر کام ہورہا ہے‘وزیر اعظم کا مشن پاکستان کو مضبوط و خوشحال بنانا ہے‘حکومت نے اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ پورا کر دیا ‘ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اورسیز پاکستانیوں کامثالی کردار ہے‘اورسیز پاکستانی ملک وقوم کا فخر ہے ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سے اورسیز پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن پاکستان کو مضبوط و خوشحال بنانا ہے، پاکستان میں پہلی بار اداروں میں اصلاحات پر کام ہورہا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ پورا کر دیا ہے، پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اورسیز پاکستانیوں کامثالی کردار ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ملک وقوم کا فخر ہے ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی جس جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کی سیاست میں بھی بھرپور حصہ لیں۔
چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کےعزائم کو ناکام بنانے کے لیے اورسیز پاکستانیوں کو یورپ کی سیاست میں آگے بڑھنا ہوگا۔دوسری جانب وائس چیئرمین اورسیز کمیشن پنجاب سید مخدوم طارق نے کہا کہ اورسیز پاکستانی تحریک انصاف کی طاقت ہیں انکو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سید مخدوم طارق نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہم دن رات کام کر رہے ہیں، وفاقی اور پنجاب حکومت اپنے اورسیز بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔