پک اپ گاڑیوں

ملک میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت جولائی کے مہینہ میں 15.62 فیصد کی کمی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) ملک میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں 15.62

فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020ء میں ملک میں

1312 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور1133 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کے پہلے مہینہ کے مقابلے

میں 15.62 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 1966 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور1310 یونٹس کی

فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔جولائی میں سوزوکی راوی کے 489 یونٹس، ٹویوٹا ہائی لکس کے 486 یونٹس، جے اے سی ک

ے 52 یونٹس اورڈی میکس کے 40 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔