صدر مملکت

ملک میں پانی کے بہتر انتظام کئے، جامع حل اختیار کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کے بہتر انتظام کئے، جامع حل اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے فی کس پانی کی دستیابی میں کمی آئی، قلت آب کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے پانی کے انتظام کے موثر نظام کی ضرورت ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ملک میں پانی کے بہتر انتظام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی اور سیکرٹری آبی وسائل ڈاکٹر کاظم نیاز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پانی کے انتظام کےلئے سیٹیلائٹ اورمصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں پانی کے بہتر انتظام کئے، جامع حل اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے فی کس پانی کی دستیابی میں کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ قلت آب کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے پانی کے انتظام کے موثر نظام کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں صدر مملکت کو ملک میں پانی کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان کو قلت آب جیسے مسئلے کا سامنا ہے، سیلاب اور خشک سالی کی وجہ سے ملک کو سالانہ 12ارب ڈالر کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔اس حوالے سے اجلاس میں پانی کی قلت اور اس کے بہتر انتظام کے حوالے سے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں پانی کے بہتر انتظام اور نگرانی کےلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔