پام آئل 27

ملک میں پام آئل کی درآمدات میں اضافہ،سویابین کی درآمدات میں کمی ریکارڈ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں پام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ سویابین آئل کی درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں پام آئل کی درآمدات پر1.197ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.60فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں پام آئل کامجموعی درآمدی بل 1.018ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیںپام آئل کی درآمدات پر322.21ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوستمبرمیں 291.71ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 262.96ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں پام آئل کی درآمدات پر3.370ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سویابین آئل کی درآمدات پر35.18ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 99.78فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات پر70.30ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اکتوبرمیں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 4.763ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 4.380ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 28.31ملین ڈالرتھا، مالی سال 2025میں سویابین آئل کا مجموعی درآمدی بل 372.022ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں