فروخت 29

ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں کمی

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملک میں 17151یونٹ ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 21692یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،

فروری میں ملک میں ٹریکٹرکے 1717یونٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی جوجنوری کے 2505یونٹ کے مقابلہ میں 31فیصدکم اورگزشتہ سال فروری کے 1534یونٹس کے مقابلہ میں 12فیصدزیادہ ہیاعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں اے جی ٹی ایل کے 5587یونٹ ٹریکٹر کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8111یونٹ کے مقابلہ میں 31فیصدکم ہے،جولائی سے لیکرفروری تک کی مدت میں ملک میں ایم ٹی ایل کے 11564یونٹ ٹریکٹر فروخت ہوئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13581یونٹ کے مقابلہ میں 15فیصدکم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں