پابندی

ملک میں وفاقی و صوبائی وزراء، ایم این ایز اورایم پی ایز کے بیرون ملک جانے پر پابندی؟

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پی ٹی آئی مسلم لیگ ن اور،پیپلز پارٹی سمیت بڑی سیاسی جماعتوں نے سینٹ الیکشن میں بھر پور شرکت اور متوقع نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی بنا لی۔تما م وفاقی و صوبائی وزرا ، ایم این ایز اور ایم پی ایزعمرہ اور زیارات 3مارچ کے بعد کریں۔بیرون ملک دوروں کا شیڈول بھی سینٹ الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا جائےگا۔
 پابندی

سینٹ الیکشن کے لیے جوڑ توڑ شروع ہوچکا ہے ۔اورالیکشنز میں ہر سیاسی جماعت کی اپنی اپنی حکمت عملی ہوگی تاہم حکمران جماعت مسلم لیگ ن سمیت پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور دیگر بڑی سیاسی جماعتوں نے3 مارچ کو منعقد ہونے والے سینٹ کے الیکشنز میں متوقع نشستوں پر بھر پور کامیابی حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
 پابندی

جس کے تحت اس امر کو یقینی بنایا جائیگا کہ 3مارچ کو سینٹ الیکشن کے لیے پولنگ سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تمام وفاقی و صوبائی وزرا اور ایم این ایز و ایم پی ایز ملک کے اندر موجود ہوں ۔تاکہ3 مارچ کو اپنے ووٹ کا استعمال کرسکیں۔ پارلیمنٹیرینز کو پابند کیا جائیگا۔کہ وہ سینٹ الیکشن کے موقعے پر پولنگ ڈے کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے بیرون ملک دوروں، عمرے اور زیارات مقامات مقدسہ کے شیڈول ترتیب دیں۔