سراج الحق

ملک میں نفاذ اسلام کےلئے کوئی کوشش نہیں کی گئی، سراج الحق

چنیوٹ (رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں نفاذ اسلام کےلئے کوئی کوشش نہیں کی گئی حکمران بھی قیامت کے روز جواب دہ ہو ں گے کہ آج 73برس بیت گئے ہم اللہ سے کئے گئے وعدے پورے نہ کر سکے آج ہم اسلام سے دور ہو نے سزائیں بھگت رہے ہیں ،

انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلاتے ہو ئے علاقائی اور قومیت کے جھگڑے ختم کر کے قوم کو ایک جھنڈے تلے کلمہ طیبہ پر متحد ہو نے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک عزیز پاکستان کی سالمیت اور اس کا دفاع ہم پر لا زم ہے جس کیلئے ہم سب اپنے آپس کے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے اور ایک منظم قوم کی حیثیت سے اور اسلام کی خاطر مر مٹنے کیلئے ہمیں اپنا کلیدی کردار ادا کر نا ہو گا ،
اور اسلام کے دشمن یہو دی و قادیانیوں کی سازشوں کو بے نقاب کر نا ہو گا ،جس کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد کی فضاءپیدا کریں اور یکجا ن ہو کر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کریں۔