اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.06 فیصد کی
کمی ریکارڈکی گئی ہے،ہفتہ کے دوران 16 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، 15 کی قیمتوں میں اضافہ اور20
اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مشترکہ
آمدنی والے گروپ کیلئے 6 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.06 فیصد کی
کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 6 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں قیمتوں کا حساس اشاریہ 134.23 پوائنٹس
ریکارڈکیاگیا، پیوستہ ہفتہ میں یہ اشاریہ 134.31 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا تھا۔گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمتوں
کے حساس اشاریہ میں 8.47 فیصد اضافہ ہواہے، اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ میں سب سے کم ماہانہ
آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.33 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے، 17
,732روپے سے لیکر22,888 روپے ،22,889 سے لے کر29,517 روپے، 29,518 سے لے کر
44,175 روپے اوراس سے زائدماہانہ آمدنی والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب
0.32، 0.23، 0.14 اور0.07 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ہفتہ کے دوران 16 اشیاء ضروریہ کی
قیمتوں میں کمی، 15 کی قیمتوں میں اضافہ اور20 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔جن اشیاء کی
قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر، چکن، کیلا، دال مونگ، آٹا، دال مسور، بناسپتی گھی، کوکنگ آئل،
جلانے کی لکڑی، دال چنا، گڑ، اری سکس چاول، اورسگریٹ شامل ہیں، گزشتہ ہفتہ میں ڈیزل ، پیٹرول،
آلو، پیاز، روٹی، شرٹس، مرچ، چینی، دہی، تازہ دودھ، ایل پی جی سلنڈر، صابن،لہسن، باسمتی ٹوٹاچاول،
اورسرسوں کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔