لاہور(رپورٹنگ آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی عمران خان حکومت کی چارسالہ غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،عمرانی فتنے نے ملک کو ہر طرح سے نقصان پہنچایا ہے ،پی ڈی ایم کی حکومت گرتی ہوئی ملکی معیشت کوسہارا دے رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مولانا عبدالوہاب مدنی،محمد افضل خان،قاری معاویہ، صاحبزداہ طیب حیدری اور دیگر بھی موجود تھے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ وطن عزیز اس وقت جن مسائل کا شکار ہے ان مسائل کاحل صرف اور صرف ذاتیات کو چھوڑ کر ملک کی ترقی کے لئے ایک ہونے میں ہے ۔