اضافہ 28

ملک میں موٹرکاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیاد پر42 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں موٹرکاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر42فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک میں کاروں کے 65ہزار771 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 46ہزار398یونٹس کے مقابلے میں 42فیصد زیادہ ہے۔دسمبرمیں 10ہزار659یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو نومبرکے 12ہزار396یونٹس کے مقابلے میں 14 فیصد کم اوردسمبر2024کے 7ہزار864یونٹس کے مقابلے میں 36فیصد زیادہ ہے۔

پہلی ششماہی میں 1300سی سی اور اس سے زیادہ پاور کے 35ہزار404یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 73فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کے 20ہزار491یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایک ہزار سی سی کاروں کے 2521یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی.

جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2289یونٹس کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہے۔ پہلی ششماہی میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کے 27840یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 23618یونٹس کے مقابلے میں 18فیصد زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں