مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں موٹرسائیکلز اورتھری ویلرز کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے.
پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے جنوری تک کی مدت میں ملک میں 812554یونٹس موٹرسائیکلز کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں موٹرسائیکلز کی 633931یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی.
جنوری میں ملک میں موٹرسائیکلز کی 132491یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال جنوری کے 101132یونٹس کے مقابلہ میں 31فیصدزیادہ ہیاعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں 22862یونٹس تھری ویلرز کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 12509یونٹس کے مقابلہ میں 83فیصدزیادہ ہے.
جنوری میں تھری ویلرز کے 6670یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال جنوری کے 3487یونٹس کے مقابلہ میں 91فیصدزیادہ ہے۔