فواد چوہدری 174

ملک میں معاشی تباہی کے بعد اب نئی مصیبت کورونا کی شکل میں اٹھ گئی، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی تباہی کے بعد اب نئی مصیبت کورونا کی شکل میں اٹھ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کی شرح 10فیصد سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں بھی کورونا پھر بڑھ رہا ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ڈر ہے یہ نالائق ترین ٹیم ہمیں معاشی عذاب کے بعد کورونا کے عذاب میں نہ مبتلا کر دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں