اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہاہے کہ ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح اس وقت 28 فیصد پر پہنچ چکی ہے، میڈیا کیوں خاموش ہے ؟۔ اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار جاری کئے جانے والے سینسٹو پرائس انڈیکس جاری کیا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ انڈیکیس کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح اس وقت 28 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔
انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے میں ساڑھے 3 فیصد مزید اضافہ ہوا ہے،اور کل 36 اشیاء مہنگی ہو چکی ہیں،مہنگی ہونے والی اشیاء میں عام عوام کی روزمرہ استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔ سابق وزیر مملکت نے کہاکہ مرغی،چھوٹا،بڑا گوشت،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی سب کچھ مہنگا ہو چکا،امپورٹڈ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کے لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے دور میں تو آپ مہنگائی پر بڑی بڑی ہیڈلائنز چلاتے تھے،اب کیوں خاموش ہیں،عوام کی ترجمانی کیوں نہیں کرتے؟