فی تولہ سونا 9

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 3 سو روپے کا بڑا اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 3 سو روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 ہزار 300روپے مہنگا ہوکر 5لاکھ24ہزار 762کا ہو گیا،10گرام سونیکی قیمت4 ہزار 544روپے بڑھ کر4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 346 روپے کے اضافے سے8 ہزار 615روپے پرپہنچ گئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 53ڈالر مہنگا ہوکر5020ڈالر پرپہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں