ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں معمولی کمی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی دیکھی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 4ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط ریٹل قیمت 1391روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.14فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط ریٹل قیمت 1393روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط ریٹل قیمت 1443روپے ریکارڈ کی گئی ۔ پیوستہ ہفتے میں بھی ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط ریٹل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط ریٹل قیمت 1367، راولپنڈی 1372، گجرانوالہ 1440، سیالکوٹ 1410، لاہور 1443، فیصل آباد 1380، سرگودھا 1363، ملتان 1422، بہاولپور 1450ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پشاور 1350، بنوں 1300، کراچی 1367، حیدرآباد 1427، سکھر 1465، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1510 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط ریٹل قیمت 1483روپے ریکارڈ کی گئی۔