کراچی(رپورٹنگ آن لائن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ساتھ 1300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سونے کی قیمت میں گزشتہ روز بھی 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 1300 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونےکی قیمت 1115 روپے اضافے سے 1لاکھ 91 ہزار 16 روپے ہوگئی جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے کے بعد 1942 ڈالر فی اونس ہے۔