اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جون کے مہینہ میں 46.23 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جون کے مہینہ میں ملک میں 4040 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور5314 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی،
گزشتہ سال جون میں ملک میں 3558 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور3634 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اس طرح جون کے مہینہ میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوارمیں مجموعی طورپر46.23 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ءکے دوران ملک میں 32608 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور32727 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔مالی سال 2018-19ءمیں ملک میں 49902 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور50405 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ ان میں فئیٹ ، میسی فرگوسن اوراورئنٹ آئی ایم ٹی کے ٹریکٹرز شامل ہیں۔