گھی اور آئل

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ،بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 211016میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.10فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 206668میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی.

اکتوبرمیں ملک میں 52192میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوستمبرکے مقابلہ میں 2.19فیصد اوراکتوبر2023کے مقابلہ میں 1.95فیصدزیادہ ہے، ستمبرمیں ملک میں 51074میٹرک ٹن اوراکتوبر2023میں 51192میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 480357میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.32فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 496875میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی تھی۔

اکتوبرمیں ملک میں 121276میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی جوستمبرکے مقابلہ میں 1.92فیصد اوراکتوبر2023کے مقابلہ میں 6.21فیصدکم ہے،ستمبرمیں ملک میں 123650میٹرک ٹن اوراکتوبر2023میں 129311میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔