خوردنی تیل 93

ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں 25.33ملین ڈالرمالیت کاسویابین آئل درآمدکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 90.49فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات پر48.26ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،

اگست میں سویا بین آئل کی درآمدات کاحجم 16.089ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 9.24ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 21.95ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں سویابین آئل کامجموعی درآمدی بل 112.33ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھااعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پام آئل کی درآمدات پر515.64ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجومالی سال 2024کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.84فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات پر550.95ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

اگست میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 251.15ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 264.49ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 270.26ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں پام آئل کا مجموعی درآمدی بل 2.680 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھاـ
٭٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں