اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نہیں، کمیشن خود مسلط ہیں، ہر معاملے پر تحقیقات کےلئے کمیشن بنایا گیا، جس پر ان کی اپنی کابینہ کے کمیشن لینے کے حقائق سامنے آئے، سلیکٹڈ حکومت اصل چہرہ عوام کے سامنے لا رہے ہیں، براڈ شیٹ کے معاملے پر چیئرمین نیب کہاں چھپے ہیں، تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے۔
منگل کو ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سارے وزراءسارا دن جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور شرم و حیاءان لوگوں کو آتی ہے جن میں شرم وحیاءہوتی ہے لیکن تحریک انصاف حکومت میں یہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر شہاد اکبر تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، عمران خان نے اپنی کابینہ میں وزراءنہیں کماﺅ پوت رکھے ہوئے ہیں جبکہ شہزاد اکبر عمران خان کا ایک ٹاﺅٹ ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کچھ وزراءکو تکلیف ہوتی ہے جب ان کا سچ عوام کے سامنے لایا جاتا ہے اور ان وزراءکو جواب تب دیا جائے گا جب وہ جھوٹ بولنے سے فارغ ہو جائیں، چوری، کرپشن اور ڈاکہ زنی اڑھائی سال سے جاری ہے، ڈیلی میل کے حوالے سے ایک ایک شخصیت تو بے نقاب ہو گئے ہیں، ان لوگوں کو اس لئے مسلط کیا گیا تا کہ وہ کمیشن لا کر عمران خان کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر بدمعاش حکومت چلا رہے ہیں، گلی، محلے کے بدمعاشوں کی طرح لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں جبکہ وزیراعظم نے کل کے غنڈے حکومت میں رکھے ہوئے ہیں، ٹاﺅٹس اور فرنت فیز کے ذریعے حکومت چلائی جا رہی ہے جہاں سے مال ملنے کی آواز آتی ہے وہاں بندے تعینات کر دیئے جاتے ہیں، کمیشن خوروں کو کابینہ میں رکھا ہوا ہے جبکہ کمیشن خوروں کو کمیشن نہیں ملا تو لڑائی میں نئی باتیں سامنے آنے لگی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے شہزاد اکبر کی میٹنگ براڈ شیٹ کے موسری سے کرائی اور یہ میٹنگ شہزاد اکبر کے کہنے پر کرائی گئی اور عمران خان کے حکم پر شہزاد اکبر نے موسوی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے مشیر کمیشن کے مشیر ہیں جہاں سے پیسوں کی آواز آتی ہے ان کی لالیں ٹپک جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ حکومت کا نہیں نیب کا ہے، نیب کے چیئرمین کہاں چھپے ہوئے ہیں جبکہ بیرسٹر شہزاد اکبر کے خلاف ضابطہ فوجداری کی کاروائی ہونی چاہیے کیونکہ سلیکٹڈ حکومت نے خود سے کمیشن خور رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کا طریقہ واردات یہ ہے کہ 14ہزار ارب کا قرضہ کھاﺅ اور کمیشن بنا دو، سینیٹ میں پیسے دیتے ہیں اور کہتے ہوئے پکڑے جاﺅ تو کمیشن بنا دو، یہاں تک کہ ہر معاملے میں کمیشن بنائے گئے لیکن نتیجہ صفر ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اور کمیشن خوروں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آنے چاہیے، عمران خان، شہزاد اکبر، موسوی اور ڈیوڈ روز کے رابطوں کا ڈیٹا پبلک کیا جائے