شہباز شریف

ملک میں جمہوریت صرف نام کی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کانفرنس کہا کہ آج یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ملک میں جمہوریت صرف نام کی ہے۔2018 میں سلیکٹڈ حکومت آئی، ان انتخابات میں آر ٹی ایس کیسے بند ہوا؟ اس کی تحقیقات کے لیے ان ہاؤس کمیٹی بھی بنائی گئی لیکن کچھ نہیں ہوا۔
مولانا فضل الرحمن
2014 میں منتخب حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا جبکہ کورونا سے قبل ہی پاکستان کی معیشت کو ضرب لگ چکی تھی۔عمران خان نے کہا تھا کہ مرجائیں گے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ملک میں مختلف ادوار میں حادثے ہوئے اور منتخب حکومت کو ڈی ریل کیا گیا، یہ کہنا غلط نہ ہوہوگا کہ ملک میں جمہوریت صرف نام کی ہے۔
شہباز شریف
اتوار کے روز آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کے بعد پارلیمنٹ میں وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں دھندلی کے بے نقاب کرنیکے لیے ہاؤس کی کمیٹی بنائی گئی لیکن آج تک اس کمیٹی نے ایک انچ بھی کام نہیں کیا، اس سیبڑا جھوٹ اور یو ٹرن اور کیا ہوسکتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کیمختلف حصوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی لیکن وزیراعظم عمران خان کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور لوگوں کی ہمت باندھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے قرضے لینیکے باوجود مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی، ڈالر کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے’ جبکہ کووڈ 19 آنے سے پہلے پاکستانی معیشت تباہ ہوگئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی اور آٹے بحران سے متعلق کہا کہ پہلے چینی برآمدات کرکے قمتیں بڑھائی گئیں اور اب درآمدات کی جاری ہے۔شوگر اسکینڈل میں نیب اور ایف آئی اے کہیں نظر آرہی کیونکہ دونوں ادارے صرف اپوزیشن کے خلاف فعال ہیں۔وچ ہنڈنگ کے ساتھ اب میڈیا ہنڈنگ بھی ہوری ہے، میڈیا کے ساتھ جو سلوک ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

شہباز شریف نے کہا کہپوری قوم کی نظریں اے پی سی پر ہیں کہ ہم کیا فیصلے کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی جانب سے غیرمشروط اور غیرمعمولی تعاون کے باوجود حکومت ناکام رہی، حکومت نے عوامی فلاح کے کون سے منصوبے بنائے ہیں؟۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اب بھی حکومت احتساب نہیں کیا تو یقین کریں کہ خاموشی جرم بن جائے گی اور ہم جرم کا حصہ بن جائیں گے، موجودہ حکومت نے چین کے خلاف بیانات دیے جس نے ہر مشکل میں ہماری مدد کی۔