پرویز الٰہی

ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہوگا، ڈرامے کے کردار تبدیل ہونگے’ پرویز الٰہی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہوگا صرف ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے،جلسوں کی سیاست سے تحریک عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑتا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہانڈی پک چکی ہے ، آدھی بٹ چکی اورآدھی بانٹی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ، ہمارا مستقبل اللہ کے فضل سے روشن ہے ،ہمارا دامن پاک صاف اور دین سے جڑا ہو اہے ۔انہوں نے کہا کہ جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیمارکی ابھی دوائی نہیں آئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ جلسوں کی سیاست سے تحریک عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑتا۔