تیل

ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی، گیس میں اضافہ ہوا

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط پیداوار 64097 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66903 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح 16 نومبر کو ختم ہونےوالے ہفتے گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3025 ایم ایم سی ایف ڈی ریکاڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3003 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

اعداد وشمار کے مطابق 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 30117،پی پی ایل 10074، پی او ایل 3975 اور ماڑی پٹرولیم کی 1088 بیرل ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح 16 نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 665، پی پی ایل538، پی او ایل 55 اور ماڑی پٹرولیم کی 900 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔