اعداد و شمار 11

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 28فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار59103بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.9فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار60888بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2687ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.1فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2688ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار30061،پی پی ایل 9423، پی او ایل 3822 اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1169 بیرل ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار536،پی او ایل 49،پی پی ایل 478 اور ماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار885ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں