اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق یکم جنوری کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار65444بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.1فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64709بیرل ریکارڈ کی گئی تھی ۔ اسی طرح یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3012ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6.2فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2836ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33812بیرل، پی پی ایل10423بیرل،پی او ایل4291بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1337بیرل ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار662، پی او ایل 68،پی پی ایل 531 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار917ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔









