تیل وگیس

ملک میں تیل وگیس کی تلاش کے لیے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کو پانچ لائسنس جاری

اسلام آ باد (ر پورٹنگ آن لائن ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کو ملک میں تیل وگیس کی تلاش کے لیے پانچ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے اسلام آباد میں معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود اوراو جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد سلیم خان نے دستخط کیے۔جس کے تحت او جی ڈی سی ایل حضرو،وہاڑی،ستلج،کھیواڑی ایسٹ اورنوشہرہ بلاکس میں تیل وگیس کی تلاش کاکام کرے گی۔اس موقع پر وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ حکومت درآمدی تیل وگیس پر انحصار کم کرنا چاہتی ہے،اسی لیے او جی ڈی سی ایل کو پانچ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل وگیس کی تلاش کے علاقوں کی سماجی اقتصادی ترقی کے لیے او جی ڈی سی ایل کروڑروپے خرچ کرے گی۔انہوں نے اس امیدکا اظہار کیا کہ پانچ بلاکس میں تیل وگیس کی تیل میں کامیابی ملے گی۔