وزیر خزانہ 117

ملک میں بڑھتی امپورٹ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گے،وزیر خزانہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 18 جولائی تک درآمدات 2.6 بلین ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے گزشتہ سال کی بڑھتی درآمدات کو کنٹرول کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ 18 جولائی تک درآمدات 2.6 بلین ڈالر رہیں، درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہیں۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مہینے کے اختتام پر درآمدات کا حجم 5.5 ارب ڈالر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے گزشتہ سال کی بڑھتی درآمدات کو کنٹرول کریں گے، درآمدات اور کرنٹ اکانٹ خسارہ کنٹرول کو یقینی بنانے کے اقدامات جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں