اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر ملک میں بجلی کی پیداوار کا نہیں ، بلکہ ٹرانسمیشن کا مسئلہ ہے، 886 کلومیٹر منصوبے کی لمبائی ہے، سی پیک ہماری معیشت کا اہم ستون ہے ، سی پیک کے دیگر منصوبوں کو بھی تیزی سے مکمل کیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سی پیک کے اہم منصوبے کے وی 600 مٹیاری تا لاہور ٹرانشمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا نہیں ، ٹرانسمیشن کا مسئلہ ہے، مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کا 3 مراحل میں ٹیسٹ کیاگیا۔